حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ کی اولاد اور خاندان

حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ کی اولاد اور خاندان
مخدوم سید ناصر الدین محمود ۔ حضرت جلا ل الدین بخاری جہانیاں جہاں گشتؒ کے فرزند اکبر اور خلیفہ مجاز تھے سید ناصر الدین محمود کثیر الاولاد تھے نواب صدیق حسن خان
ان ہی کی اولاد تھے اور ان ہی کی اولاد کو قنوج بطور جاگیر دہلی کے حکمرانوں نے دیا تھا ۔
سید علم الدین شاہؒ ۔ لاہور کے مشہور بزرگ سید میراں شاہ المعروف بہ موج دریا بخاری جن کا مزار لاہور میں ہے ان کی پشت سے تھے
سید اسماعیل بخاریؒ ۔شکار پور کے سادات بخاریہ کے مورث اعلیٰ قطب العالم شہاب الدین ان ہی کی اولاد میں سے ہیں ۔
قطب العالم سید برہان الدینؒ ، آپ کا مزار احمدآباد ،گجرات (بھارت) کے قریب بانٹوا میں ہے بانٹوا میمنوں کی اکثریت قطب العالم سید برہان الدین، کی مرید اور معتقد ہے آپ کی اولاد گجرات حیدرآباد دکن، گلبرگہ، اور مدراس میں موجودہے۔
سید علاؤالدین بخاریؒ ، کشمیر کے مشہور بزرگ سید حاجی مراد، سید علاؤالدین سید فخرالدین کے فرزند تھے کشمیر میں ان کی اولاد کثرت سے موجود ہے ۔
سید شرف الدین بخاریؒ ۔ سید پیر کمال بخاری نکویؒ کا سلسلہ نسب ان ہی سے ملتا ہے سید کمال کی اولاد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات وغیرہ میں کثرت سے آباد موجودہے
لاہور کا بخاری فقیر خاندان جس کے چند مشہور افراد میں سے فقیر سید وحید الدین جو پنجاب کے مشہورعالموں میں سے شمارکئے جاتے تھے اور علامہ اقبال کے ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے اور فقیر سید حفیظ الدین خان بہادرفقیر سید قمر الدین ، اورموجودہ صنعت کار سید شبیرالدین جو کئی فیکٹریوں کے مالک ہیں ان کا بھی اسی خاندان سے تعلق ہے اسی طرح سید مراتب علی جن کی نیسلے کمپنی اور بہت سی کمپنیاں ہیں اسی خاندان سے تعلق ہے کہا جاتا ہے کہ کراچی کا لیاقت نیشنل ہاسپیٹل بھی اسی خاندان کا قائم کردہ ے
جھنگ کے مشہور شاہ جیونہ خاندان جس کے سپوت سابق وفاقی وزیر اورسیاسی رہنما عابدہ بیگم اور موجودہ وفاقی وزیر فیصل صالح حیا ت ہیں حضرت جہانیان جہاں گشت ؒ کی اولاد میں سے ہیں
اس کے علاوہ بنگال کے مشہور و معروف صوفی بزرگ حضرت جلال الدیم سلہٹی ؒ حضرت جہانیان جہاں گشت ؒ کے سگے بھانجے تھے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حضرت جہانیان جہاں گشت کی آشیر باد اور سرپرستی و رہنمائی میں بنگال کے اس وقت کے کمزور مسلمانوں کی امداد کے لئے اوچ سے بنگال تشریف لے گئے تھے۔